بنگلہ دیش میں عید الاضحیٰ پر91 لاکھ جانوروں کی قربانی

بدھ 11 جون 2025 15:45

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) بنگلہ دیش نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر رواں سال ملک میں 91 لاکھ سے زیادہ جانوروں کی قربانی کی گئی جن میں زیادہ تر گائیں اور بکرے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

شنہوا نے بنگلہ دیش کی وزارت ماہی پروری و لائیو سٹاک کے حوالے سے بتایا کہ ملک میں حالیہ عید الاضحیٰ پر مسلمانوں نے 91 لاکھ 36 ہزار 734 جانوروں کی قربانی کی جن میں سے اکثریت گائے، بیل اور بکروں کی تھی۔انہوں نے بتایا کہ قربان کیے گئے جانوروں میں 47 لاکھ 5 ہزار 106 گائیں و بھینسیں جبکہ 44 لاکھ 30 ہزار 668 بکرے اور دیگر جانور تھے۔سب سے زیادہ جانور مغربی راجشاہی میں قربان کئے گئے جبکہ دوسرے نمبر پر دارالحکومت ڈھاکہ رہا۔

متعلقہ عنوان :