غزہ کے لوگوں کو کھانا کھلانے کے ایک منصوبے پر کام کر رہے ہیں، ٹرمپ

ہفتہ 2 اگست 2025 14:46

غزہ کے لوگوں کو کھانا کھلانے کے ایک منصوبے پر کام کر رہے ہیں، ٹرمپ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ میں لوگوں کو کھانا کھلانے کے ایک منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ امریکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہم لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ زندہ رہیں۔

(جاری ہے)

ہم انہیں کھانا کھلانا چاہتے ہیں۔ یہ ایک ایسا کام تھا جو بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔غزہ میں قحط کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹرمپ نے اس کا الزام حماس پر عائد کیا اور کہا کہ وہ امداد چوری کر کے اسے غزہ کے اندر دوبارہ بیچ رہی ہے۔ انہوں نے اپنے خصوصی نمائندے سٹیو وٹکوف کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔