سیالکوٹ،کاشتکاروں کو مونگ کی کاشت وسط جون سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 11 جون 2025 15:47

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کاشتکاروں کو مونگ کی کاشت وسط جون سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ زراعت آفیسر (توسیع)مرکز کینٹ عمار عبداللہ نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ مونگ کی فصل خریف کی کاشت وسط جون سے قبل مکمل کرکے بہترین پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے لہذا کاشتکار مونگ کی فصل خریف کی بروقت کاشت یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مونگ کے پودوں کی جڑوں میں پائے جانے والے جراثیم منکے بناکر ہوا سے نائٹروجن حاصل کرتے ہیں اور پودوں کو خوراک کی فراہمی کا باعث بھی بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پودے کی جڑیں گلنے سڑنے کے بعد زمین کی زرخیزی میں اضافہ کرتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار آبپاش علاقوں میں ریتلی میرازمین پرمونگ کی فصل کاشت کرکے بہترین مالی منافع حاصل کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مونگ کو تروترحالت میں ڈرل کے ساتھ ایک فٹ کے فاصلے پر قطاروں میں جبکہ بارش والے علاقوں میں پٹڑیوں پرکاشت کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :