فیصل آباد،کاشتکاروں کو کالی زیری کی کاشت بروقت شروع کرنے کی ہدایت

بدھ 11 جون 2025 15:47

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کالی زیری کی کاشت بروقت شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) فیصل آباد عدیل احمد نے کہا ہے کہ کالی زیری کی کاشت جون میں شروع کر کے وسط جولائی تک مکمل کر تے ہوئے بہترین پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو کالی زیری کی کاشت کے لئے زمین کو 5سے6مرتبہ ہل و سہاگہ چلا کر اچھی طرح تیار کر لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ زمین کی ذرخیزی کے لئے 10سے12گڈے گوبر کی گلی سڑی کھاد زمین میں اچھی طرح ملا دینی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ کالی زیری کی کاشت کے لئے شرح بیج اڑھائی سے3 کلو گرام فی ایکڑ رکھنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار کھیت میں ڈیڑھ سے دو فٹ کے فاصلے پر کھیلیا ں بنا کر ان کے سروں پر 9انچ کے فاصلے سے بیج کی چٹکیاں لگائیں اور بروقت آبپاشی کریں۔

متعلقہ عنوان :