لاہور، فریج میں گوشت نہ رکھنے پر شہری کا دکاندار پر تشدد، مقدمہ درج

بدھ 11 جون 2025 16:50

لاہور، فریج میں گوشت نہ رکھنے پر شہری کا دکاندار پر تشدد، مقدمہ درج
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء) لاہور کے علاقے لوہاری گیٹ میں قربانی کا گوشت فریج میں نہ رکھنے پر ایک شہری نے دکاندار کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شہری نے دکاندار سے مطالبہ کیا کہ وہ قربانی کا گوشت اپنے آئس کریم فریج میں رکھے۔ دکاندار کے انکار پر شہری مشتعل ہو گیا اور اپنے بیٹوں کے ہمراہ دکاندار پر حملہ کر دیا۔تشدد کے نتیجے میں دکاندار کو چوٹیں آئیں، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل چھان بین کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :