مئی 2025ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر میں 3.7 ارب ڈالر کی آمد درج کی گئی

بدھ 11 جون 2025 18:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)مئی 2025ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر میں 3.7 ارب ڈالر کی آمد درج کی گئی۔نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر میں سال بسال بنیادوں اور ماہ بہ ماہ بنیادوں پر بالترتیب 16.0 اور 13.7 فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

جولائی تا مئی مالی سال 25ء کے دوران ترسیلات زر میں مجموعی طور پر 34.9 ارب ڈالر آئے، جبکہ جولائی تا اپریل مالی سال 24ء کے دوران 27.1 ارب ڈالر موصول ہوئے تھے۔ اس طرح ترسیلات زر میں 28.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔مئی 2025ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب (913.9 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (754.2 ملین ڈالر)، برطانیہ (588.1 ملین ڈالر) اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ سے موصول ہوئیں۔