کھاریاں، پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری، 2ملزمان گرفتار، اسلحہ ، منشیات برآمد

بدھ 11 جون 2025 19:27

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء) ڈی ایس پی صدر سرکل غازی آصف علی بیگ کی زیرنگرانی صدر سرکل پولیس کاجرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپورجٹاں انسپکٹر مبارک حسین شاہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں و اسلحہ برداروں کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 02 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں 1. محمد ارسلان 2۔ طیب عباس شامل ہیں جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر ہیروئن 1115 گرام ،01 عدد پسٹل 30 بوراور 560 گرام چرس برآمد کرلی۔ایس ایچ او تھانہ کڑیانوالہ انسپکٹر محمد اکرام نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور اسلحہ برداروں کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 05 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں 1. بشارت عرف اسحاق 2. محمد منان 3. ناظم حسین 4. عزیز علی 5. اکرم شامل ہیں جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 1100 گرام ہیروئن ،15 لیٹر شراب اور 01 عدد پسٹل 30 بور برآمد کرلیاایس ایچ او تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ فیز ii سب انسپکٹر ظفر اقبال نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 02 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں 1. عاقب علی 2. تیمور یونس شامل ہیں جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 560گرام چرس اور 15 لیٹر شراب برآمد کرلیا۔ایس ایچ او تھانہ دولت نگر انسپکٹر توقیرالحسن نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور اسلحہ برداروں کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 03 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں 1. پرویز اختر 2. محمد اسجد 3. اعجاز احمد شامل ہیں جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 540 گرام چرس ،10 لیٹر شراب اور 01 عدد پسٹل 30 بور برآمد کرلیاایس ایچ او تھانہ کنجاہ انسپکٹر حسن زبیر نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروش محمد آفاق کو گرفتار کرکے قبضہ سے 1160 گرام چرس برآمد کرلی ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ڈی ایس پی صدر سرکل غازی آصف علی بیگ کا کہنا ہے کہ اسلحہ و منشیات سمیت دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈان جاری رہے گا۔شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کا ر لایا جارہا ہے۔