الحمراء میں ثمر کیمپ کا آغاز

بدھ 11 جون 2025 19:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں تھیٹر و ڈرامہ ایکٹنگ، ڈرائنگ،پینٹنگ، خطاطی، گلوکاری، قصہ گوئی، پپٹ تھیٹراور میکرو آرٹ کے شعبوں میں ثمر کیمپ کا آغاز ہوگیا ہے۔ثمر کیمپ کے پہلے روز آرٹسٹوں کا فن سیکھنے کا جذبہ اپنے عروج پر تھا۔ثمر کیمپ دو ماہ تک جاری رہے گا۔ جس میں نامور گلوکار حامد علی خان ،ْ گلوکاری میں ، رخسانہ خان ،ْ ڈرامہ ایکٹنگ میں، عبد الحمید خطاطی میں ،عثمان خالد ،ْ ڈرائنگ و پینٹگ میں ،رفیع پیر ،ْ پپٹ تھیٹر میں، نورین روما ،ْ قصہ گوئی اور ارشد مغل اور فیض احمد میکرو آرٹ میں ثمر کیمپ میں شرکت کرنے والے آرٹسٹوں کو فن سیکھائیں گے۔

چیئرمین الحمراء رضی احمد نے ثمر کیمپ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ الحمراء نئی نسل کے آرٹسٹوں کو فن سیکھنے کا موقع ضائع نہیں جانے دیتا ،الحمراء کے چھت تلے ،ْ فن دوست ماحول میں ،ْ ثمر کیمپ کے شرکاء کواپنی مہارتوں کو نکھارنے کا موقع ملے گا۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا ء توقیر حیدر نے ثمر کیمپ میں شرکت کرنے کوخوش آمدید کہتے ہوئے انکی کامیابی کے لئے اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ثمر کیمپ کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جو دو ماہ تک جاری رہیں گے۔ثمر کیمپ کی کلاسز صبح 11سے 1بجے تک ہوا کریں گے۔