
گرڈسٹیشنز پر نیپرا سیفٹی کوڈکے مطابق عملدرآمد کرتے ہوئے تمام ترحفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے،میاں محمد رفیق
بدھ 11 جون 2025 19:45
(جاری ہے)
انھوں نے مزید کہا کہ گرڈسٹیشنز فیسکو کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جہاں پر انتہائی مہنگے آلات نصب ہیں ۔
ہائی وولٹیج سپلائی کو کنٹرول کر کے صارفین تک پہنچانے میں گرڈسٹیشنز اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے گرڈسٹیشن کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور خصوصی طور پربیٹری روم کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر موجود عملہ سے تکنیکی نوعیت کے مختلف سوالات بھی کئے ۔اس موقع پر انہوں نے گرڈسٹیشن پر نصب قیمتی آلات ،پاورٹرانسفارمرز،ہائی ٹرانسمیشن لائن، سینڈ بکٹس، پینل کے لاگ آئوٹ، ٹیگ آئوٹ پینل کے فرنٹ اور بیک پر نام، سیفٹی رجسٹر، بیٹری رجسٹر کو چیک کیا اور دیگر تنصیبات کی حفاظت کو یقینی بنانے اورانہیں سیفٹی اصول و قواعد کے مطابق کام کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے گرڈپرموجود آگ بجھانے والے آلات کا معائنہ بھی کیا اور انھیں تسلی بخش قرار دیا جبکہ انہیں ہر وقت آپریشنل حالت میں رکھنے کے احکامات بھی دئیے تاکہ گرڈپر کسی قسم کی ناگہانی صورتحال میں انہیں فوری استعمال میں لایاجاسکے ۔انھوں نے کہا کہ فیسکوکے گرڈ اسٹیشنز پربہترین آلات سے مزئین مشینری کی تنصیب کی گئی ہے تا کہ گرڈ سٹیشنوں پر صارفین کو بلا تعطل بجلی کی سپلائی کو یقینی بنایا جاسکے۔اس موقع پر ریذیڈنٹ انجنئیرمحمد نعیم اکرم اورگرڈانچارج عبداللہ اجمل نے جی ایم ٹیکنیکل اور سیفٹی ٹیم کو الائیڈ گرڈ سٹیشن پر نصب پاور ٹرانسفارمر ز، ہائی ٹرانسمیشن لائن اور مختلف فیڈرز کے بارے میں بریفنگ دی۔مزید اہم خبریں
-
اسرائیل کا ایرانی شہر بوشہر پر فضائی حملہ،جنوبی پارس گیس فیلڈ پر بمباری
-
عمران خان کی مشاورت کے بغیر وزیراعلیٰ علی امین بجٹ منظور نہیں کریں گے
-
سیاسی، فوجی اور اقتصادی محاذوں پر اسلامی ممالک کی مشترکہ حکمت عملی وقت کا تقاضا ہے
-
کون سی قوتیں ہیں جو اقتدار تک عوام کی رسائی کو روکتے ہیں؟
-
خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیمی بجٹ میں 11 فیصد اضافہ کردیا
-
اسرائیل اور ایران کے مابین تنازعے میں امریکہ کہاں کھڑا ہے؟
-
یوکرین کو ایک ہفتے میں روس سے 36 سو لاشیں موصول
-
بجٹ میں مراعات یافتہ طبقہ کو نوازا گیا جبکہ عوام کو چاروں طرف سے گھیر کر مارا گیا ہے
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے
-
مسلح افواج کے افسران کو بنیادی تنخواہ کا 50 فیصد خصوصی ریلیف الاؤنس دینے کا فیصلہ
-
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فون پر گفتگو
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.