ریکوڈک مائننگ کمپنی کے زیراہتمام عیدفیسٹول کا انعقاد

بدھ 11 جون 2025 20:10

نوکنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)ریکو ڈک مائننگ کمپنی(آر ڈی ایم سی) نے عید کے پٴْرمسرت موقع پر ہمے گاؤں میں ایک رنگا رنگ اور خوشیوں بھرا عید فیسٹیول منعقد کیا، جس میں مقامی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔فیسٹیول میں بچوں اور بڑوں کے لیے مختلف تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا، جن میں دلچسپ کھیل، چہرے پر نقش و نگار، جادوئی کرتب اور روح پرور موسیقی شامل تھیں۔

یہ ایونٹ نہ صرف تفریح کا باعث بنا بلکہ مقامی ثقافت، یکجہتی اور باہمی ہم آہنگی کا خوبصورت مظاہرہ بھی تھا۔

(جاری ہے)

تقریب میں RDMC کے جنرل منیجر رائن مچل اپنی ٹیم کے ساتھ ساتھ گاؤں کے معزز بزرگ بھی شریک ہوئے، جنہوں نے اس اجتماعی خوشی کو مزید بامعنی بنا دیا۔ شرکائ نے ایک دوسرے کے ساتھ خوشیاں بانٹیں، دلچسپ کہانیاں سنائیں اور خوبصورت یادیں بنائیں۔اس موقع پر جنرل منیجر رائن مچل نے بچوں کو تحائف اور انعام بھی دئیے معزز مہمانوں کی اعزاز میں عشائیہ بھی دی گئی ریکو ڈک مائننگ کمپنی کے ترجمان نے اس موقع پر کہا کہ کمپنی مقامی کمیونٹی کے ساتھ جٴْڑے رہنے اور اٴْن کی خوشیوں میں شریک ہونے کو اعزاز سمجھتی ہے۔ یہ لمحات عید کے اصل جذبے کی عکاسی کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :