ساہیوال یونیورسٹی کے دو طلباء نی43طلباء کو سمسٹر فیس کا چونالگادیا، مقدمہ درج

بدھ 11 جون 2025 20:35

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)یونیورسٹی آف ساہیوال کے دو طالب علموں کے خلاف یونیورسٹی کے 43 طالب علموں کی سمسٹر فیس بوگس رسیدوں کی بنیاد پرخرد برد کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ساہیوال کے انگلش شعبہ کے محمد نعمان کاٹھیا اور یاسر حمیددوطالب علموں نے یونیورسٹی کے 43طلباء اور طالبات سے سمسٹر سسٹم کی فیس لے کر لاکھوں روپے خرد برد کر لیے اور ملزموں نے حبیب بینک کی جعلی مہریں لگا کر رسیدیں متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں جمع کروائیں۔

(جاری ہے)

طلباء اور طالبات کے سمسٹر کی فیس جمع نہ ہونے کی وجہ سے جب ان طلباء اور طالبات کو نوٹس جاری کیے گئے جس میں طلباء کو یونیورسٹی سے فارغ کرنے کا معاملہ سامنے آیا تواس فراڈ کا پردہ فاش ہوا۔جس کے بعد انکوائری کے دوران دو طالب علموں محمد نعمان کاٹھیا اور یاسر حمید نے اعتراف جرم کر لیا۔ حبیب بینک اور یونیورسٹی کے کلرکوں کے بارے میں تفتیش کے دوران طے پائے گا۔ پولیس سول لائن نے حافظ طارق مسعود پروفیسر کی مدعیت میں مقدمہ 420، 468، 471 ت پ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :