ڈپٹی کمشنر کا سیالکوٹ ٹینری زون کا دورہ،ٹینریوں کی منتقلی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا

بدھ 11 جون 2025 20:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی نے بدھ کو سیالکوٹ ٹینری زون کا دورہ کرکے ٹینری زون میں ٹینریوں کی منتقلی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا ۔سیالکوٹ ٹینری زون ایسوسی ایشن کے ممبران نے ڈپٹی کمشنر کو منصوبے کی ٹائم لائن بارے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران ٹینری زون میں جاری ترقیاتی کام، صنعتی سرگرمیاں، ماحولیاتی تحفظ اور انفراسٹرکچر سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ایکسپورٹ پراسیسنگ زون سمبڑیال کا معائنہ کیا اور وہاں پر انفراسٹرکچر اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہیں مقامی حکام کی جانب سے جاری سرگرمیوں، ترقیاتی منصوبوں اور برآمدات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر غلام فاطمہ بندیال بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ڈپٹی کمشنر نے زون میں سرمایہ کاری کے فروغ اور برآمدات میں اضافے کے لیے سہولیات کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :