وفاقی وزیر ریلوے کی زیرِ صدارت اجلاس ،مکینیکل انجینئر نگ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

بدھ 11 جون 2025 21:05

عبدالحکیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت اجلاس میں مکینیکل انجینئر نگ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جس میں جرمن کوچز میں لگانے کیلئے اے سی کے 12 یونٹس آئے ہوئے تھے انہیں کو چز میں لگانے کی بجائے آپ لوگ چھٹی پر تھے کوچز کی حالت دیکھیں آپ نے عید کی چھٹیاں کیسے منا لیں مسافر وں کو ہر صورت بہتر سفر کروانا ہو گا چاہے آپ کو راتوں کو جاگنا پڑے اگر ٹرینوں کے اے سی بند ہوتے رہے تو پھر آپ کے دفاتر بھی نہیں چلینگے افسران موقع پر جا کر کوچز کی فٹنس چیک کریں فیلڈ میں مو قع پر جا کر انسپکشن نہ کرنیوالے افسران کو ٹرا نسفر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ورکشاپ اپنی کار کردگی بہتر بنائے انہوننے کہا کہ 69 لوکو موٹیوز سکریپ میں نہیں بیچنے دوں گا انہیں قابلِ استعمال بنایا جائے ، 31 دسمبر تک 820 فریٹ ویگنز کی فراہمی کا ٹاسک کل آمد ن کا 70 فیصد مال گا ڑیوں سے حاصل کریں گے ۔