خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے والے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا

بدھ 11 جون 2025 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)لاہور کی غالب مارکیٹ میں خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے والے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا ۔ڈولفن سکواڈ نے جعلی پولیس اہلکار کو ساتھی سمیت گرفتار کیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان ڈولفن کے مطابق وردی میں ملبوس ملزم سحنان نے اپنا تعارف بطور پولیس اہلکار کروایا، ڈولفن ٹیم کے تصدیق کرنے پر ملزم جعلی اہلکار نکلا ۔ بعدازاں ملزمان سحنان اور اس کے ساتھی ندیم کو غالب مارکیٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :