وزیر اعلی گلگت بلتستان کا سٹی ہسپتال گلگت میں ناخوشگوار واقعہ کا نوٹس ، مکمل اور شفاف انکوائری کے احکامات

جمعرات 12 جون 2025 12:38

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے سٹی ہسپتال گلگت میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے صوبائی سکریٹری داخلہ اور آئی جی گلگت بلتستان سے رپورٹ طلب کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی نے پولیس اہلکار کی فائرنگ سے خاتون کی موت کے واقعے کی مکمل شفاف انکوائری کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کیس کو ایک مثال بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :