کراچی میں 2.6 شدت کا زلزلہ

جمعرات 12 جون 2025 14:37

کراچی میں 2.6 شدت کا زلزلہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)کراچی کے علاقے قائد آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کے بعد علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ رات ایک بج کر 44 منٹ پر آیا اور اس کی شدت 2.6 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر اور اس کا مرکز ملیر کے جنوب میں تھا۔زلزلے کے باعث کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :