ستھرا پنجاب مشن کے تحت ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب نے عید صفائی آپریشن کلین اپ کر لیا

جمعرات 12 جون 2025 15:35

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب مشن کے تحت ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب نے عید صفائی آپریشن کلین اپ کر لیا۔ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر ضلعی افسران عید کے تینوں ایام صفائی آپریشن کی نگرانی میں سرگرم عمل رہے۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع کے مختلف علاقوں میں گھر گھر جا کر صفائی ٹیموں کی کارکردگی بارے دریافت کیا۔

شہریوں نے حکومت پنجاب ، ضلعی انتظامیہ اور صفائی ٹیموں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری ضلعی انتظامیہ ، سی او ضلع کونسل ، سی او میونسپل کمیٹیز ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ، ڈسٹرکٹ مینجر سمیت ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران نے بہترین کارکردگی دکھائی ، عید الضحی کے موقع پر تاریخ میں صفائی کے ایسے انتظامات نہیں دیکھے ، شہروں کو صاف رکھنے کا سہرا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور ضلعی انتظامیہ کو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے و ےژ ن کے مطابق عید پر صفائی ستھرائی کے مثالی اقدامات کیے گئے ہیں ، ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کیلئے سینٹری ورکرز نے جانفشانی سے کام کیا۔انہوں نے بتایا کہ ضلع کی صفائی ستھرائی کیلئے 1355 سینٹری ورکرز ، 584 رکشوں اور ٹرکس کا سکواڈ تعینات تھا ، ضلع ننکانہ صاحب میں عید کے تینوں ایام میں مجموعی طور پر 6430 ٹن آلائشیں اور کوڑا اٹھایا گیا ، آلائشوں اور صفائی کے حوالے سے 542 شکایات موصول ہوئیں ، تمام شکایات کا بروقت ازالہ کیا گیا۔

ضلع کے تمام شہروں، قصبوں اور دیہاتوں سے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھائی جا چکی ہیں۔عیدالاضحیٰ پر صفائی ستھرائی کے کام کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا گیا ، شہری و دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی نمایاں نظر آرہی ہے۔ڈی سی ننکانہ نے کہا کہ پبلک پارکس میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات سمیت سکیورٹی کے فول پروف انتطامات کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر نے سینٹری ورکرز / صفائی ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ننکانہ صاحب نے عید کے موقع پر صفائی ستھرائی کے لحاظ سے صوبہ بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی ، صوبہ میں تیسری پوزیشن ملنا اعزاز کی بات ہے ، اعزاز کا سہرا ہمارے ہیروز سینٹری ورکرز کے نام کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عید پر بہترین صفائی ستھرائی یقینی بنانے پر افسران اور عملہ صفائی کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔\378