مظفرگڑھ ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والو ں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی،اسسٹنٹ کمشنر

جمعرات 12 جون 2025 16:31

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر قراۃالعین میمن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ عرفان ہنجرا نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار،پھٹہ ریڑھا اور بغیر لائسنس والے موٹر سائیکل سوار کے خلاف کارروائی کی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے کاروائی کرتے ہوئے موقع پر 11 پھٹا رکشہ قبضے میں لے لئے،خلاف وزری کرنے والے کم عمر ڈرائیونگ کرنے والے،بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار ،بغیر لائسنس،اوورلوڈنگ اود رجسٹریشن جیسی مختلف کیٹیگریز کی 71 گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔

مختلف 50 گاڑیوں پر ریفلیکٹراسٹیکرز بھی لگائے گئے۔شہریوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم چلائی گئی اور پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کسی کو بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں ہے۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی ایس پی ٹریفک ابو بکر بھی ان کے ہمراہ تھے۔\378

متعلقہ عنوان :