چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ اور ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی شاہ رخ علی کی ہدایات پر گلیات میں خصوصی صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا

جمعرات 12 جون 2025 16:56

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ اور ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی شاہ رخ علی کی ہدایات پر گلیات میں خصوصی صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ۔ مہم کا مقصد سیاحتی مقامات کو صاف ستھرا اور صحت بخش ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ سیاحوں کو خوشگوار تجربہ حاصل ہو اور قدرتی حسن کو برقرار رکھا جا سکے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی شاہ رخ علی کے مطابق صفائی مہم کے تحت مشہور سیاحتی مقامات جیسے مشکپوری ٹاپ، نتھیا گلی، ٹریکنگ روٹس اور دیگر مقامات پر صفائی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ صفائی کے عملہ کو خصوصی ٹاسک دے دیے گئے ہیں اور کوڑا کرکٹ کی باقاعدگی سے صفائی کی جا رہی ہے۔ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ گلیات میں بڑھتی ہوئی سیاحت کے پیشِ نظر یہ اقدام وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس سے نہ صرف مقامی ماحول بہتر ہوگا بلکہ سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے عوام اور سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں اور کچرا مقررہ جگہوں پر ہی پھینکیں۔

متعلقہ عنوان :