چیچہ وطنی،پولیس شاہکوٹ نے ڈاکوؤں کے 2رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا ، 16لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد

جمعرات 12 جون 2025 21:13

چیچہ وطنی،پولیس شاہکوٹ نے ڈاکوؤں کے 2رکنی گینگ کو گرفتار   کر لیا ،  ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) پولیس شاہکوٹ نے ڈاکوؤں کے 2رکنی گینگ کو گرفتار کرکے 16لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمدکرلیاہے،ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شاہکوٹ کی قیادت میں کی گئی کاروائی کے دوران ڈکیت گینگ کے دو اراکین کو گرفتار کرلیا گیا،ملزموں کی نشاندہی پر مختلف لوگوں سے لوٹا ہوا 16لاکھ کا سامان بھی برآمد کرلیاگیا،مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :