گرمی کی لہر سے ایک ہفتے میں لاہور کی سڑکوں اور پارکوں میں 9 نشئی افراد کی ہلاکتیں ہوئیں: سید ذوالفقار حسین

گھروں کی چھتوں اور اوپر والے کمروں میں والدین اپنے بچوں کو نشہ کے استعمال سے روکیں نامعلوم منشیات کے عادی افراد کو پانی خوراک کا نہ ملنا، ڈرگ کا زیادہ استعمال اور گرمی کی زیادتی سے اموات ہوئیں گرمی کی مزید لہر سے منشیات کے عادی افراد کی مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے، اموات کو روکنے کے لیے ایڈوائزری جاری

جمعرات 12 جون 2025 20:25

گرمی کی لہر سے ایک ہفتے میں لاہور کی سڑکوں اور پارکوں میں 9 نشئی افراد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء) گرمی کی حالیہ لہر میں خطرناک اضافے سے لاہور کے گردونواح میں ایک ہفتے کے دوران سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر بے گھر منشیات کے عادی افراد کی ہلا کتوں کی تعداد 9 تک پہنچ گئی ہیں۔ڈرگ ایڈوائزری ٹرینیگ حب نے درجہ حرارت کی زیادتی اور گرمی کی حالیہ لہر سے بے گھر اور نامعلوم منشیات کے عادی افراد کو اموات سے بچانے کے لئے ایڈوائزری جاری کردی۔

کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مئی 2023 میں لاہور کی سڑکوں, باغوں اور فٹ پاتھوں پر 60، مئی 2024 میں 33 اور جون 2024 میں 75 سے زائد بے گھر اور نامعلوم منشیات کے عادی افراد کی اموات ہوئی۔گرمی کی مزید لہر سے منشیات کے عادی افراد کی مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

ایڈوائزری میں مزید بتایا گیاہے گھروں کی چھتوں اور اوپر والے کمروں میں والدین اپنے بچوں کو نشہ کے استعمال سے روکیں گرمی کی حالیہ لہر سے نشہ کے دوران اموات ہو سکتی حالیہ گرمی کی لہر میں بے گھر منشیات کے عادی افراد کو سڑکوں پر پانی اور خوراک کی اشد ضرورت ہے۔

لاہور کی سڑکوں باغوں قبرستانوں اور فٹ پاتھوں بے گھر اور نامعلوم منشیات کے عادی آئس اور انجکشن کا استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نامعلوم منشیات کے عادی افراد کو پانی اور خوراک کا نہ ملنا، ڈرگ کا زیادہ استعمال اور گرمی کی زیادتی سے اموات ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :