تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی،چوری کے مقدمہ میں ملوث دو افراد گرفتار

چیک ڈس آنرکے مقدمہ میں ملوث اشتہاری ، کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے آٹھ افراد گرفتار

جمعرات 12 جون 2025 20:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)تھانہ سٹی پولیس کی ایک کارروائی کے دوران چوری کے مقدمہ میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا، زیر حراست افراد سے مسروقہ لیپ ٹاپ، موبائل فون،چارجر اور بیگ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں ملوث 02 افراد کو گرفتار کر لیا، زیر حراست افراد سے مسروقہ لیپ ٹاپ، موبائل فون،چارجر اور بیگ برآمدہوا، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کو انکے قیمتی اثاثہ سے محروم کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

دریں اثناء نیو ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنرکے مقدمہ میں ملوث اشتہاری کو گرفتار کر لیا ، اشتہار ی سال 2022 سے نیو ٹاؤن پولیس کو مطلوب تھا،ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کار قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

(جاری ہے)

ادھر راول ڈویژن پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 08 افراد کو گرفتار کر لیا، زیر حراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ وارث خان اور پیرودھائی کے علاقوں میں کی گئیں، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔