ڈیرہ مراد جمالی ،چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف انجمن تاجران کی اپیل پر شٹرڈاون ہڑتال

جمعرات 12 جون 2025 20:25

ْڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)ڈیرہ مراد جمالی میں ڈکیتی ،راہزنی کی وارداتوں اور لوٹ مار کے خلاف انجمن تاجران کی اپیل پر ڈیرہ مراد جمالی میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال رہی ہڑتال کے دوران تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہے تاجران نے احتجاجی کمیپ قائم کر دیا سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کی آمد شہر میں بدامنی پر تشویش کا اظہار تاجران سے اظہار یکجہتی ڈیرہ مراد جمالی کی تاریخ میں اتنی بدامنی کبھی نہیں ہوئی جو آج کل ہو رہی ہے مقررین کا خطاب ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ او کی تاجران سے کامیاب مذاکرات سترہ جون تک برآمدگی نہ ہوئی تو غیر معائنہ مدت تک احتجاج ہو گا تاجران کی وارننگ احتجاجی کمیپ ختم تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں آئے روز چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتؤںکے خلاف انجمن تاجران کی اپیل پر ڈیرہ مراد جمالی میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال کی گئی تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہے اس دوران دنجمن تاجران نے ڈی سی چوک پر احتجاجی کمیپ قائم کیا جہاں انجمن تاجران سیاسی جماعتوں سماجی شخصیات نے سینکڑوں کی تعداد میںآکر تاجران سے اظہار یکجہتی کیا اور شہر مین لوٹ مار کے واقعات کی مذمت کی گئی انہوں نے ڈیرہ مراد جمالی نو گو ایریا بن چکا ہے دن دیہاڑے لوٹ مار کے واقعات سے پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے بدامنی کی وجہ سے شہری اور تاجر برادری نقل ومکانی پر مجبور ہو چکے ہیں عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں ڈی ایس پی سٹی شمن علی سولنگی سمیت دیگر پولیس افسران نے تاجران کے کیمپ آکر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی جس پر تاجران نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔