اے وی ایل سی کی کارروائی،موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگ کے 4 کارندے گرفتار

جمعرات 12 جون 2025 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) اینٹی وہیکل لفنٹگ سیل (اے وی ایل سی) لیاقت آباد ڈویژن نے گجر نالے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگ کے 4مبینہ کارندوں کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے 4 موٹر سائیکلیں اور2عددموٹرسائیکلوں کے چیسز برآمدکرلیے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان اے وی ایل سی، سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں ذیشان، امان اللہ، اسد علی خان اور عامرشامل ہیں۔گرفتار ملزمان موٹرسائیکلیں چوری کر کے پارٹس کی صورت میں فروخت کرتے تھے ۔اے وی ایل سی نے گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔