سندھ فوڈ اتھارٹی حیدرآباد کی ٹیم کا بدین اسٹاپ حیدرآباد کے قریب آئس فیکٹری اور دودھ کی دکان کا اچانک معائنہ

دودھ کے ٹیسٹ کے دوران اس میں یوریا اور بورک ایسڈ بھی پایا گیا جسے انسانی صحت کے لئے مضر قرار دیا گیا

جمعرات 12 جون 2025 21:30

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء) ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی فدا حسین کھوسو کی سربراہی میں سندھ فوڈ اتھارٹی حیدرآباد کی ٹیم نے بدین اسٹاپ حیدرآباد کے قریب آئس فیکٹری اور دودھ کی دکان کا اچانک معائنہ کیا، ٹیم نے آئس فیکٹری میں برف کے خانوں میں منجمد دودھ کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ دودھ آلودہ ہے اور صفائی ستھرائی کا معیار بھی ناقص ہے جبکہ دودھ کے ٹیسٹ کے دوران اس میں یوریا اور بورک ایسڈ بھی پایا گیا جسے انسانی صحت کے لئے مضر قرار دیا گیا، سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مضر صحت دودھ موقع پر ہی ضائع کر دیا اور ان پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی فدا حسین کھوسو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی عوام کے کھانے پینے کے اشیا کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ اشیا خورد و نوش کی تیاری اور فروخت میں قوائط و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :