ڈی جی ایل ڈی اے کا جی ون مارکیٹ جوہر ٹائون کا دورہ، ترقیاتی کاموں کی فنشنگ کا جائزہ لیا

جمعرات 12 جون 2025 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جی ون مارکیٹ جوہر ٹائون کا دورہ کیااور مارکیٹ کے اطراف ترقیاتی کاموں کی فنشنگ کا جائزہ لیا۔ترجمان کے مطابق پراجیکٹ ڈائریکٹر ہارون سیفی نے فنشنگ کے کاموں بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ جی ون مارکیٹ جوہر ٹائون کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل ہوچکاہے ، فنشنگ بھی جلد مکمل ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

جی ون مارکیٹ جوہر ٹائون میں پارکنگ ایریاز ڈویلپ، لٹکتی تاروں کا خاتمہ کیا گیا ہے،مارکیٹ میں ٹف ٹائلز اور پیور لگنے سے مارکیٹ کی شکل تبدیل اور اس کی خوبصورتی میں اضافہ ہواہے۔بریفنگ میں مزیدبتایاگیاکہ جی ون مارکیٹ کے سامنے سڑک پر آئندہ ہفتے اسفالٹ ڈالی جائے گی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے مارکیٹ کے فساڈ پر یونیفارم ساینج جلد مکمل کرنے اور ٹیپا کو جی ون مارکیٹ کی پارکنگ مینجمنٹ کی بھی ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :