چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث خطرناک گروہوں کے دو ارکان گرفتار، مال مسروقہ برآمد

جمعہ 13 جون 2025 02:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء) چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث خطرناک گروہوں کے دو ارکان گرفتارکر لئے گئے ، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ما ل مسروقہ اور مسروقہ نقدی برآمد،ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہیں،مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق اسلام آباد پولیس تھا نہ کو ہسار اور تھا نہ کراچی کمپنی پولیس ٹیموں نے چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب خطرناک گروہوں کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ما ل مسروقہ اور مسروقہ نقدی برآمد کرلی گی،گرفتار ملزمان کی شنا خت رضوان اور کامران کے ناموں سے ہو ئی ہے، ملزمان کے خلاف متعددمقدما ت درج ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جواد طارق کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اورجر ائم کے انسداد کیلئے بڑے پیما نے پر کر یک ڈاؤن جا ری ہے،وفاقی دارلحکومت میں جر ائم پیشہ عنا صرکیخلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں، جس کی وجہ سے سنگین نوعیت کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، انہوں نے تمام افسران کو ہدایا ت جاری کی کہ شہر یو ں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محر وم کرنے والے ملزمان کے خلاف کا رروائیاں جا ری رکھی جائیں، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن''پکار''15-پر فوری اطلا ع دیں۔