صدر واہ کے علاقہ میں ڈاکؤوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، کانسٹیبل شہید، دو انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک

جمعہ 13 جون 2025 02:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)صدر واہ کے علاقہ میں ڈاکؤوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ کے باعث کانسٹیبل سید سجاد شہیدہو گیا، فائرنگ کے دوران انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدر واہ کے علاقہ میں ڈاکؤوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ ، ڈکیتوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل سید سجاد شہید ہو گئے، فائرنگ کے دوران انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک ہو گیا، ہلاک ڈاکو ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث اور مطلوب تھا، پولیس ٹیمیں ڈکیتوں کے تعاقب اور سرچنگ میں مصروف ہیں، سینئر پولیس افسران موقع پر موجود ہیں، صدر واہ کے علاقہ میں پولیس کا آپریشن جاری ہے۔