آئر لینڈ،فضائی کمپنی "ریان ایئر" کا غلط رویے اختیار کرنے والے مسافروں کو 500 یورو جرمانہ کرنے کا انتباہ

جمعہ 13 جون 2025 08:50

ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) آئرش فضائی کمپنی ریان ایئرنے غلط رویے کا مظاہرہ کرنے والے مسافروں کو جرمانہ کرنے کا انتباہ کیا ہے۔ العربیہ کے مطابق اعلان کے مطابق غلط رویے کا مظاہرہ کرنے والے مسافروں کو پانچ سو یورو یعنی 580 ڈالر جرمانہ کیا جا سکے گا۔ نیز انہیں جہاز سے بھی اتار دیا جائے گا۔یورپ کی سب سے بڑی ایئر لائن کو اس سے قبل مسافروں کے تاخیر سے جہاز میں سوار ہونے کا بھی سامنا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ مسافروں کا ضرورت سے زیادہ شراب پینا ہے۔'ریان ایئر' اپنے عملے اور مسافروں کو غیر اخلاقی رویوں سے بچانے کے لیے پرعزم ہے۔ اس سلسلے میں نقصان پجنچانے والے مسافروں کا تعاقب جاری رہے گا۔ نیز ایسے مسافروں کو 500 یورو جرمانہ کیا جائے گا۔جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بدتمیزی کرنے والے مسافروں کو جہاز سے اتار دیا جائے گا۔خیال رہے ماہ جنوری میں غیر اخلاقی رویے کا مظاہرہ کرنے والے مسافر کو 15330 یورو جرمانہ کیا گیا تھا۔ یہ مسافر ڈبلن سے لانزاروٹ جانے والے جہاز میں سوار تھا۔