شوہر کے فراڈ کیس سے میرا کوئی تعلق نہیں ، نادیہ حسین

مجھے ایف آئی اے پر بھروسہ نہیں ہے اس لیے میں نے قبل ازضمانت لی ہے،اداکارہ

جمعہ 13 جون 2025 10:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)پاکستانی معروف ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ سب کو خبروں سے یہ پتہ چل گیا ہوگا کہ عدالت نے میری ضمانت کی توثیق کر دی ہے، کیونکہ میرا اس کیس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے شوہر عاطف خان کے فراڈ کیس سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے شہ سرخیوں سے دور رکھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے قبل از گرفتاری ضمانت لینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے ایف آئی اے پر بھروسہ نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے شبہ تھا کہ ایف آئی اے مجھے کسی بھی وجہ گرفتار کرنے کی کوشش کرے یا مجھے تنگ کرنے کی کوشش کرے یا میرے شوہر کو یہ کہہ کر تکلیف پہنچانے کی کوشش کریں کہ ہم نے آپ کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا ہے، اس وجہ سے میں نے عدالت سے قبل از گرفتاری ضمانت لی تھی۔تاہم مجھے اس کی ضرورت نہیں تھی کیونکہ ایف آئی اے نے خود عدالت میں تسلیم کیا کہ ان کا مجھے گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا اور نہ ہی ان کا نام کسی جرم میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :