مسجد الحرام میں گمشدہ حجاج کے لیے 6 زبانوں میں رہنمائی کی سہولت فراہم

جمعہ 13 جون 2025 11:22

مسجد الحرام میں گمشدہ حجاج کے لیے 6 زبانوں میں رہنمائی کی سہولت فراہم
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) ادارہ امور حرمین شریفین نے مسجد الحرام میں گمشدہ حجاج کی آسانی کے لیے 6 عالمی زبانوں میں رہنما مراکز کی سہولت فراہم کی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق مسجد الحرام کی انتظامیہ کی جانب سے حج کے بعد مکہ مکرمہ میں آنے والے لاکھوں حجاج کو مختلف نوعیت کی خدمات فراہم کی جارہی ہیں جن میں گمشدہ حجاج کو رہنمائی فراہم کرنے کی خدمت بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

امسال رہنمائی مراکز میں عربی ، انگلش سمیت متعدد زبانوں کے ماہرین کی خدمات بھی فراہم کی گئی ہیں تاکہ مسجد الحرام میں موجود حجاج کی رہنمائی ان کی زبان میں کی جاسکے۔ حرمین اتھارٹی نے کہا ہے کہ مراکز کے اہلکار مسجد الحرام کے داخلی اور خارجی دروازوں کے علاوہ بیرونی صحنوں اور مختلف مقامات پر موجود ہوتے ہیں جو گمشدہ حجاج کی ہر طرح رہنمائی کرتے ہیں ۔ مرکز کے اہلکاروں کے پاس موجود جدید ترین ڈیوائسز ہیں جن کے ذریعے وہ حجاج کے نسک کارڈ میں موجود کیو آر کوڈ یا بار کوڈ سکین کرکے ان کی رہائش کا مقام معلوم کرلیتے ہیں جس کے بعد انہیں وہاں باآسانی پہنچا دیا جاتا ہے۔