ایبٹ آباد، عید الاضحیٰ کے بعد گلیات میں 4 روزہ صفائی مہم کا آغاز

جمعہ 13 جون 2025 13:06

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات شمیم اللہ نے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ہمراہ گلیات میں چار روزہ صفائی مہم کا آغا کر دیا۔

(جاری ہے)

صفائی مہم میں سکول کے طلبہ، گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ورکرز اور شہری حصہ لے رہے ہیں۔ گلیات کی شاہراہوں اور دیگر تمام مقامات کی صفائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ اس مہم کا مقصد علاقے میں ایک صاف، صحتمند اور آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنا ہے۔ صاف ستھرا ماحول نہ صرف صحت کی ضمانت ہے بلکہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کی بھی نشاہدہی کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :