ایبٹ آباد یونیورسٹی دھمتوڑ کے مقام پر جنگل میں آگ بھڑک اٹھی

جمعہ 13 جون 2025 13:21

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) ایبٹ آباد یونیورسٹی دھمتوڑ کے مقام پر جنگل میں آگ بھڑک اٹھی۔ ایبٹ آباد کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا۔ فائر فائٹرز نے انتھک محنت کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ایک روز قبل ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام شملہ پہاڑی کے قریب دھری میں نامعلوم وجوہات کی بناءپر آگ بھڑک اٹھی تھی۔

ریسکیو 1122 کی فائر وہیکل بمعہ فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ یاد رہے کہ محکمہ جنگلات کو اس حوالہ سے خصوصی اقدامات اٹھانا ہوں گے کیونکہ گرمیوں کا سیزن ہے اور ایک معمولی سے چنگاری پورے جنگل کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے، امسال بھی ابھی تک آتشزدگی کے متعدد واقعات ہو چکے ہیں جس سے قیمتی جنگل کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :