پوسٹ گریجویٹ کالج اور جی ای ای ایس ای کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط، معاہدہ سے انٹرن شپ پروگرام میں مدد ملے گی

جمعہ 13 جون 2025 13:21

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مانسہرہ کے پرنسپل پروفیسر ریاض حسین نے غیر سرکاری تنظیم گلوبل ایجوکیشن اکنامکس اینڈ سوشل انپاورنمنٹ (جی ای ای ایس ای)کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد زبیر کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔

(جاری ہے)

گیسی سماجی شعبہ میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ہے جو تعلیم، معاشی ترقی، ماحولیاتی تحفظ سمیت سماج میں خواتین کو بااختیار بنانے جیسے شعبوں میں کام کر رہی ہے۔

یادداشت کے ذریعہ اداروں کے درمیان تعاون سمیت انڈر گریجویٹ سٹوڈنٹس کیلئے انٹرن شپ پروگرام کیلئے راہ ہموار ہو گی، معاہدہ کالج طلباءکو قابل قدر تجربہ، صنعت کی نمائش اور کیریئر کے مواقع فراہم کرے گا۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مانسہرہ کے پرنسپل پروفیسر ریاض حسین نے بتایا کہ ہم ایسی نتیجہ خیز شراکت کے منتظر ہیں جس سے ہمارے طلباءاور کمیونٹی کو فائدہ پہنچے۔

متعلقہ عنوان :