لاہور ،لیڈیز بیگ فیکٹری کے باہر فائرنگ کرنے والے چار ملزمان گرفتار

جمعہ 13 جون 2025 14:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)مصری شاہ کے علاقے میں لیڈیز بیگ فیکٹری کے باہر ہوائی فائرنگ کرنے والے 4ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے فیکٹری کے سامنے کھڑا ہونے سے منع کرنے پر فائرنگ کی تھی،ملزمان نے پولیس کے پہنچنے پر پولیس کے ساتھ بھی بدتمیزی اور مزاحمت کی ،گرفتار ملزمان میں انیس ،یش،ندیم اور نعیم شامل ہیں۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ،مزید تحقیقات جاری ہیں،ملزمان نے 3روز قبل فیکٹری کے باہر فائرنگ کی تھی۔

متعلقہ عنوان :