امریکا کا گرین کارڈ پالیسی میں فوری تبدیلی کا اعلان

جمعہ 13 جون 2025 14:15

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے گرین کارڈ پالیسی میں فوری تبدیلی کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق نئی مستقل رہائش کی درخواست کے ساتھ اب طبی معائنہ فارم جمع کرانا لازم قرار دیا گیا ہے۔امریکا میں مقیم پاکستانیوں سمیت تمام تارکین وطن کو مستقل رہائش کے لیے دوبارہ میڈیکل ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ امریکی امیگریشن سروس کے مطابق نئی پالیسی عوامی صحت کے تحفظ کے لیے ہے۔