Live Updates

ایران، عراق اور شام نے اپنی فضائی حدود بند کردیں

جمعہ 13 جون 2025 14:15

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)اسرائیل کے ایران پر فضائی حملوں کے بعد ایران، عراق اور شام نے ملک بھر میں اپنی فضائی حدود بند کردی ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران میں تہران کے امام خمینی ہوائی اڈے پر تمام پروازیں معطل کردی گئیں ۔دوسری جانب فلائٹ ریڈار سے ایران، عراق اور شام کی فضائی حدود بند ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ پروازوں کا رخ دوسری جانب موڑ دیا گیا ہے۔رات گئے اسرائیل نے ایران کے مختلف شہروں پر فضائی حملہ کیا، اسرائیل نے ایران میں جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات