وائٹیلٹی بلاسٹ ٹی -20ٹورنامنٹ میں (ہفتہ کو)مزید 3میچوں کا فیصلہ ہوگا

جمعہ 13 جون 2025 14:40

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری وائٹیلٹی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل(ہفتہ کو) مزید 3 میچ کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پہلا میچ ڈربی شائر اور لیسٹر شائر کی ٹیموں کے درمیان ایجبسٹن، برمنگھم کے مقام پر کھیلا جائے گا،دوسرے میچ میں گلیمورگن اور سسیکس کی ٹیمیں صوفیہ گارڈنز، کارڈف میں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ 14 جون کا تیسرا اور آخری میچ واروکشائر اور ناٹنگھم شائرکی ٹیموں کے درمیان ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کے لیگ میچز 18جولائی کو ختم ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 3ستمبر سے شروع ہوگا جبکہ دونوں سیمی فائنلز اور فائنل میچ 13ستمبر کو کھیلے جائیں گے ۔گلوسٹر شائرکی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔\932

متعلقہ عنوان :