کلرسیداں ،کسان کارڈ ہولڈرز کے لیے سہولت سنٹر قائم کیا گیا ہے ،محکمہ زراعت توسیع

جمعہ 13 جون 2025 17:30

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) کسان کارڈ ہولڈرز کے لیے سہولت سنٹر قائم، ہیلپ ڈیسک فعال کر دی گئی۔محکمہ زراعت توسیع کلر سیداں کے دفتر میں کسانوں کی سہولت کے لیے کسان کارڈ سہولت سنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس مرکز پر کسانوں کے کسان کارڈ سے متعلق مسائل جیسے کہ کارڈ کی وصولی، ایکٹیویشن، پن کوڈ کی تبدیلی، گمشدہ یا بلاک کارڈ کی بحالی، اور ادائیگی کے مسائل حل کیے جا رہے ہیں۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کلرسیداں کے مطابق، کسانوں کے لیے ہیلپ ڈیسک بھی فعال کر دی گئی ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر رہنمائی اور فوری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ کاشتکاروں سے گزارش ہے کہ وہ اصل شناختی کارڈ اور کسان کارڈ کے ہمراہ دفتر زراعت کلر سیداں تشریف لائیں تاکہ ان کے مسائل بروقت حل کیے جا سکیں۔\378