اب جوابی حملے کی کوئی حدود نہیں ہوگی، ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف

جمعہ 13 جون 2025 18:00

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے اسرائیلی حملوں پر کہاہے کہ دہشتگردحکومت نے کئی سرخ لکیریں عبورکی ہیں، اب جوابی حملے کی کوئی حدود نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ ایران سے داغے گئے تمام ڈرون مار گرائے ہیں۔اسرائیلی حکام نے کہا کہ شہریوں کو شیلٹرز کے قریب رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔