ژوب سول ہسپتال میں خاتون کی ہلاکت کے معاملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی

جمعہ 13 جون 2025 18:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) ژوب سول ہسپتال میں خاتون کی ہلاکت کے معاملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ژوب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر ژوب نے ہسپتال میں بی بی فاطمہ نامی خاتون کی ہلاکت کے معاملے سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ۔انکوائری کمیٹی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)ژوب اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ژوب شامل ہیں ،جو 2دن میں معاملے کی انکوائری کرکے اپنی رپورٹ اور سفارشات پیش کرینگے ۔واضح رہے کہ وزیراعلی میر سرفراز بگٹی نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ژوب کو فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی تھی۔