سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی زیر صدارت کی پرفارمینس انڈیکیٹرز بارے اہم اجلاس

لو پرفارمنس والے اضلاع اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں،اچھا کام کرنے پر ستائش کی جائے گی‘ نبیل جاوید

جمعہ 13 جون 2025 18:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیر صدارت کی پرفارمینس انڈیکیٹرز بارے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کی پرفارمینس انڈیکیٹرز میں ریفارمز کا جائزہ لیا گیا۔ ممبر کالونیز ممبر ٹیکسز سیکرٹری بورڈ آف ریونیو ،پیلرا اور دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ افسران نے ایس ایم بی آر کو ریونیو کولیکشن انتقال مسنگ ڈیڈز اور دیگر ریونیو امور بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

موضع جات کی ڈیجیٹائز یشن ،پارٹیشن پروسیڈنگز ،میوٹیشنز کی پیڈنسی اور وراثتی انتقال بارے بریفنگ بھی دی گئی۔ کمشنرز ڈی سیز اور دیگر ریونیو افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے بارے کے پی آئیز کا جائزہ لیا گیا۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کا کہنا تھا کہ لو پرفارمنس والے اضلاع اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری بورڈ آف ریونیو نے ریونیو کورٹس مینجمنٹ سسٹم کی بہتری بارے اقدامات پربریفنگ دی۔

اجلاس میں چیف سیٹلمنٹ کمشنر اور تمام جوڈیشل ممبران نے بھی شرکت کی۔ ایس ایم بی آر نبیل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ اچھا کام کر نے والے افسران کی ستائش کی جائے گی۔ فیلڈ میں انتظامیہ کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔ کوتاہی یا غیر زمہ داری کی گنجائش نہیں ہے۔ سرکاری افسران اور دفاتر گورنمنٹ کا فیس ہیں۔ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔