بلا امتیاز پسماندہ علاقوں میں لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا بھائی خان ویلفیئر کی اولین ترجیحی ہے،صدر بھائی خان ویلفیئر ایسوسی ایشن

جمعہ 13 جون 2025 22:03

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء) بلا امتیاز پسماندہ علاقوں میں لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا بھائی خان ویلفیئر کی اولین ترجیحی ہے۔ان خیالات کا اظہار بھائی خان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر عبداللطیف شیخ نے ٹنڈو یوسف جیلانی بابا محلہ کمیٹی گجراتی پاڑا میں ڈی او پی اے ایس ائی( ڈوپاسی) کے اشتراک سے ایک روزہ مفت سینہ و ٹی بی کے امراض کے ایک روزہ مفت کیمپ کا افتتاح کرنے کے موقع پر کیا۔

کیمپ میں 110 سے زائد لوگوں کے ڈیجیٹل ایکسرے اور بلغم ٹیسٹ کیے گئے۔تقریب میں بھائی خان ویلفیئر کے سرپرست حاجی اشرف عباسی۔ بانی جنرل سیکرٹری حاجی محمد یاسین ارائیں ۔تعلقہ چیئرمین حاجی عبدالحمید مٹھو، سینئر نائب صدر خان افتاب احمد خان۔ نائب صدر شاہد راجپوت ۔

(جاری ہے)

چیئرمین ایجوکیشن سب کمیٹی محمد اسماعیل شیخ، جوائنٹ سیکریٹری محمد اسماعیل،محمد حنیف شیخ، وائس چیئرمین اکرم شاہ، جیلانی بابا محلہ کمیٹی کے نائب صدر یونس عباسی، صوبائی کوآرڈنیٹر ڈی او پی اے ایس آئی ڈاکٹر محمد سومار،ڈاکٹر عابد حسین ساند اے ایس ایف کوآرڈنیٹر ،ڈاکٹر عمران منگی، عاطف قریشی ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر۔

حمزہ گل کے علاوہ مریضوں کی بڑی تعداد بھی کیمپ میں موجود تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا اللہ تعالی کی خوشنودی کا سبب بنتا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر عابد حسین ساند نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹی بی لاعلاج مرض نہیں بروقت تشخیص سے علاج ممکن اور اسان ہو جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری تنظیم کا مقصد چوڑی کی صنعت سے وابستہ اور عام آدمی جو کہ پسماندہ علاقوں میں رہتے ہیں ان کو ٹی بی سے بچا اور آگاہی فراہم کرنا ہے۔

اس موقع پر بھائی خان ویلفیئر کے بانی حاجی محمد یاسین ارائیں نے کہا کہ بھائی خان ویلفیئر سرکاری و نجی اداروں کے ساتھ مل کر پسماندہ علاقوں میں لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کر رہی ہے تاکہ ان کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :