کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع لورالائی عبدالحمید لہڑی کی ملاقات

جمعہ 13 جون 2025 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع لورالائی عبدالحمید لہڑی نے ملاقات کی ۔اس موقع پر انہوں نے کمشنر لورالائی ڈویژن کو محکمہ صحت سے متعلق ضروری امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ او لورالائی نے محکمہ صحت میں جاری ترقیاتی منصوبوں، در پیش مسائل اور مزید درکار سہولیات کی تفصیل بتائی۔ کمشنر نے انھیں اپنے ماتحت افسران، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو صحت عامہ کی بہتری کے لئے ہر ممکن کوشش کر نے کی ہدایات کیں اور اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تاکہ عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے۔