فیصل آباد پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے 300 لیٹر شراب برآمد کرلی

ہفتہ 14 جون 2025 11:22

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)فیصل آباد پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے 300 لیٹر شراب برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے کارروائی کرکے منشیات فروش ہارون کو گرفتار کرکے 300 لیٹر شراب برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ ملزم وارث پورہ گلی نمبر 4 میں شراب کے 10 کین لے کر سواری کے انتظار میں کھڑ اتھا کہ پولیس نے ریڈ کرکے ملزم کے قبضہ سے 300 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں شراب کی سپلائی کرتا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے مقدمہ درج کر کے بیک ٹریک سورسز کے بارے میں تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :