ٹورڈی سوئس سائیکل ریس اتوار سے سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوگی

ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس 8 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 1,282.7 کلومیٹر کا سفر طے کریں گے

ہفتہ 14 جون 2025 14:00

برن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء) انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین (یو سی آئی) کے زیر اہتمام ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس15جون اتوار سے سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوگی۔ٹور ڈی سوئس سائیکلنگ ایونٹ کا 88 واں ایڈیشن 15 سے 22 جون تک شیڈول ہے جس میں مختلف ممالک کے سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس 8مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 1,282.7 کلومیٹر کا سفر طے کریں گے۔ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس میں 22 ٹیموں کے سائیکلسٹ ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس 15جون سے شروع ہوکر 8 روز جاری رہنے کے بعد 22 جون کو اختتام پذیر ہوگی۔ ٹیم یو اے ای ایمرٹس کے برطانوی سائیکلسٹ ایڈم یٹس اعزاز کا دفاع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :