سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کا رکن قومی اسمبلی زہرہ ودود فاطمی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 14 جون 2025 16:33

سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کا رکن قومی اسمبلی زہرہ ودود فاطمی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رکن قومی اسمبلی زہرہ ودود فاطمی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدہ کا انتقال ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے زہرہ ودود فاطمی اور ان کے خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور زہرہ ودود فاطمی سمیت تمام اہلِ خانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔