% رحیم یار خان :غیرقانونی طور پر شکار کرنے کے دوران کئے جانیوالے فائر کی زد میں آکر خاتون شدید زخمی‘ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل‘ ملزم شکاری فرار

ہفتہ 14 جون 2025 21:45

mرحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء)غیرقانونی طور پر شکار کرنے کے دوران کئے جانیوالے فائر کی زد میں آکر خاتون شدید زخمی‘ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل‘ ملزم شکاری فرار۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق موضع ملک پور کے رہائشی محمدزاہد نے پولیس پکار پر دی جانیوالی اپنی اطلاع میں بیان کیا کہ اس کی والدہ پروین بی بی مال مویشی کے احاطہ میں موجودتھی کہ اسی دوران موضع عاقل آرائیں کے رہائشی احسان عرف بھوری جوکہ غیرقانونی طور پر پرندوں کاشکار کھیل رہا تھا جس نے فائر کیا جو کہ اس کی والدہ پروین بی بی کی بائیں آنکھ کے ساتھ کان کوچھو کر نکل گیا جس سے وہ زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ شکار احسان عرف بھوری موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :