Live Updates

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیگ میچز کے آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا

ہفتہ 20 ستمبر 2025 22:12

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیگ میچز کے آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2025ء)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیگ میچز کے آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کی کلیئر پولوسک اور ایلوئس شیریڈن آن فیلڈ امپائرز ہوں گی۔ ورلڈ کپ کا پہلا میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان گوہاٹی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دو اکتوبر کو پاکستان اور بنگلادیش کے میچ میں لورین ایگن باگ اور نمالی پریرا آن فیلڈ امپائرز ہوں گی۔

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پہلی بار تمام خواتین میچ آفیشلز کی تقرریاں کی گئی ہیں۔ آئی سی سی میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان پہلے ہی کر چکا ہے۔ 4 میچ ریفریز اور 14 امپائرز ویمنز کرکٹ ورلڈکپ میں فرائض سر انجام دیں گی۔ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 30 ستمبر سے بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات