Live Updates

بھارت کیخلاف میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ 11 سامنے آ گئی

روایتی حریف کیخلاف ایشیا کپ سپر 4 ٹاکرے کیلئے ٹیم میں کئی تبدیلیاں کرنے پر غور

muhammad ali محمد علی ہفتہ 20 ستمبر 2025 22:21

بھارت کیخلاف میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ 11 سامنے آ گئی
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 ستمبر 2025ء ) بھارت کیخلاف میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ 11 سامنے آ گئی روایتی حریف کیخلاف ایشیا کپ سپر 4 ٹاکرے کیلئے ٹیم میں کئی تبدیلیاں کرنے پر غور، حسن نواز کو ڈراپ کیے جانے، صائم ایوب کو چوتھے یا پانچویں نمبر پر بیٹنگ کروائے جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق ایشیاء کپ 2025 کے سپر 4 مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے۔

سپر 4 مرحلے کے سلسلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل بروز اتوار دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے آئیں گی۔ رواں ٹورنامنٹ کے دوران دونوں ٹیموں کا یہ دوسری مرتبہ آمنا سامنا ہو گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلے بازوں کی مسلسل مایوس کن کارکردگی کے باعث بھارت کیخلاف سپر 4 میچ کیلئے بیٹنگ لائن میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے، روایتی حریف کیخلاف ایشیا کپ سپر 4 ٹاکرے کیلئے ٹیم میں کئی تبدیلیاں کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

حسن نواز کو ڈراپ کیے جانے، صائم ایوب کو چوتھے یا پانچویں نمبر پر بیٹنگ کروائے جانے کا امکان۔ بتایا گیا ہے کہ حسن نواز کی جگہ حسین طلعت یا فہیم اشرف ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ جبکہ محمد حارث اور فخر زمان میں سے کسی ایک سے اوپننگ کروائے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب پی سی بی نے کھیلوں کے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرکے ہندوستان کے خلاف دوبارہ میچ سے قبل اسکواڈ کی ذہنی برتری کو تیز کرنے کے لیے ایک فعال قدم اٹھایا ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے اسپورٹس سائیکولوجسٹ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹر راحیل نے پاکستان ٹیم کو بطور اسپورٹس سائیکولوجسٹ جوائن کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ پاکستان بھارت دشمنی کے ارد گرد بڑھتے ہوئے دباؤ اور توقعات کے درمیان سامنے آیا ہے جو اکثر کرکٹ سے ماورا ہوتا ہے اور کھلاڑیوں کو جسمانی دائرے سے باہر ٹیسٹ کرتا ہے۔

جذبات کے بلند ہونے اور غلطی کے مارجن کے ساتھ پی سی بی کا یہ اقدام ذہنی کنڈیشنگ اور کارکردگی کی وضاحت پر ایک نئی توجہ کا اشارہ دیتا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے خلاف ایشیا کپ کا دوسرا میچ کل دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف میچ سے قبل دبئی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی اہم بیٹھک بھی ہوئی جس میں قومی کھلاڑیوں نے مینجمنٹ کو ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بہترین کارکردگی کا یقین دلایا جبکہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات